سوشیل میڈیاشمال مشرق

اپوزیشن جماعتوں کو”گاؤموتر“ سے کلی کرنے کامشورہ

تریپورہ کے ایک وزیرکے اس متنازعہ تبصرہ پرکہ جمہوریت کے بارے میں بات کرنے سے پہلے”گاؤموتر سے کلی کریں“پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا۔

اگرتلہ: تریپورہ کے ایک وزیرکے اس متنازعہ تبصرہ پرکہ جمہوریت کے بارے میں بات کرنے سے پہلے”گاؤموتر سے کلی کریں“پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا۔

وزیرقانون رتن لال ناتھ نے اتوارکے روز دواپوزیشن جماعتوں سی پی آئی ایم اورکانگریس کی جانب سے آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں نشستوں پر مجوزہ مفاہمت پرتنقیدکرتے ہوئے یہ ناگوار تبصرہ کیا۔

بی جے پی کے وزیرنے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کوجمہوریت کے بارے میں بات کرنے سے پہلے گاؤموترسے کلی کرناچاہئے۔

تریپورہ میں ان کے سابقہ دورہ اقتدارمیں سوائے تشدد اوربے چینی پھیلانے کے علاوہ انہوں نے اورکیاکیا۔ وہ کانگریس جنرل سکریٹری ڈاکٹر اجئے کمارکے حالیہ بیان کاحوالہ دے رہے تھے جس میں کہا گیاتھاکہ تمام مخالف بی جے پی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم کے نیچے آناچاہئے تاکہ”جمہوریت اوردستور“ کااحیاکیاجاسکے۔

بائیں بازو اورکانگریس قائدین نے قبل ازیں الزام لگایاتھاکہ تریپورہ میں بی جے پی زیرقیادت حکومت کے تحت جمہوریت خطرہ میں ہے۔

سی پی ایم جنرل سکریٹری جتیندرچودھری نے رتن لال ناتھ کے گاؤموترکے بارے میں طنز پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ جولوگ گن تنتر(جمہوریت) کاتذکرہ کرنے پر جھنجھلا جاتے ہیں، وہی لوگ ہیں جوباقاعدگی سے گاؤ موتر پیتے ہیں۔

بی جے پی وزیر نے یہ بھی الزام عائد کیاتھاکہ تریپورہ میں حکومت کے دوران اپوزیشن جماعتیں غنڈوں کی حمایت یافتہ حکومت چلاتی تھی۔ واضح رہے کہ رتن لال ناتھ 2017میں بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے 34 سال تک کانگریس میں رہے۔

a3w
a3w