مذہب

اگر تلاوت کے درمیان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آجائے ؟

قرآن مجید کی تلاوت بھی نہایت اہم عمل ہے ، جس کے ہر ہر لفظ پر دس نیکیاں ہیں ، اور درُود شریف بھی نہایت باعث اجر ہے، ان دونوں کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر قرآن مجید میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی آجائے تو بہتر ہے کہ تلاوت جاری رکھی جائے ؛

سوال :- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درُود شریف پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے اور جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلمکا نام آئے تو درُود شریف پڑھنے کا حکم آیا ہے ، جیسا کہ علماء سے سنا ہے ، اب اگر قرآن مجید کی تلاوت کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وسلمکا نام آجائے تو اس صورت میں تلاوت کو جاری رکھنا چاہئے یا درُود شریف پڑھنا چاہئے ؟
(سید حسنین، کرما گوڑہ )

جواب :- قرآن مجید کی تلاوت بھی نہایت اہم عمل ہے ، جس کے ہر ہر لفظ پر دس نیکیاں ہیں ، اور درُود شریف بھی نہایت باعث اجر ہے، ان دونوں کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر قرآن مجید میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی آجائے تو بہتر ہے کہ تلاوت جاری رکھی جائے ؛

تاکہ قرآن کی ترتیب اور تلاوت کے تسلسل میں فرق نہ آنے پائے ؛ البتہ تلاوت مکمل ہونے کے بعد درُود شریف پڑھ لیا جائے ؛ تاکہ دونوں کا ثواب حاصل ہوجائے ، تلاوت کا بھی اور درُود کا بھی :

’’ ولو قرأ القرآن فمرَّ علی اسم النبی صلی اﷲ علیہ وسلم فقرأۃ القرآن علی تالیفہ ونظمہ أفضل من الصلوٰۃ علی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم فی ذلک الوقت فإن فرغ ففعل فھو أفضل وإلا فلا شییٔ علیہ ‘‘ ۔ ( ردالمحتار : ۱؍۵۱۹)