کھیل

ڈاکٹروں اور مریضوں نے دوستانہ میچ کھیلا

ہندوستان کے سب سے بڑے ڈائیلسز نیٹ ورک نیفرو پلس نے دنیا کے واحد ’ڈائلیسز اولمپیاڈ 2023‘ کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے ڈائیلاسز کے مریضوں اور ان کے ڈاکٹروں کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔

نئی دہلی: ہندوستان کے سب سے بڑے ڈائیلسز نیٹ ورک نیفرو پلس نے دنیا کے واحد ’ڈائلیسز اولمپیاڈ 2023‘ کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے ڈائیلاسز کے مریضوں اور ان کے ڈاکٹروں کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے انڈونیشیا ہاسپٹل پر اسرائیلی بمباری، ایک درجن فلسطینی شہید
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
دواخانوں میں مریضوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں: ہریش راؤ

اس دوستانہ میچ کا مقصد ڈائیلاسز کے مریضوں کو معمول کی زندگی گزارنے کی ترغیب دینا تھا۔

گردوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں ڈائیلسزکے مریضوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے تمام شرکاء نے نیفروپلس کے اہم پروگرام ڈائیلسز اولمپیاڈ2023 کے چوتھے سیزن کا خیرمقدم کیا۔

ملک بھر سے ڈائیلسز کے مریض5 مارچ کو منعقد ہونے والے اولمپیاڈ میں حصہ لے سکتے ہیں اور داخلہ لیکر سائیکلنگ، واکا تھن، بیاڈمنٹن، کیرم، ٹیبل ٹینس، میوزیکل چیئرز اور گلی ڈنڈا جیسے کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔