تلنگانہ

ایس ایس سی امتحانات کی ڈیوٹی پر مامور عملہ کی بھی چھان بین کی جائے گی

جس طرح طلبہ کو امتحانی مرکز میں جانے کی اجازت دینے سے پہلے ان کی جامع تلاشی لی جاتی ہے ویسے ہی ڈیوٹی پر مامور عملے کی بھی چھان بین کی جائے گی۔

حیدرآباد: جس طرح طلبہ کو امتحانی مرکز میں جانے کی اجازت دینے سے پہلے ان کی جامع تلاشی لی جاتی ہے ویسے ہی ڈیوٹی پر مامور عملے کی بھی چھان بین کی جائے گی۔

ایس ایس سی پبلک امتحانات کی ڈیوٹی پرمامور تمام عملہ بشمول چیف سپرنٹنڈنٹس کی مرکزمیں تعینات پولیس اہلکاروں کی طرف سے چھان بین کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ جس طرح طلبہ کو امتحانی مرکز میں جانے کی اجازت دینے سے پہلے طلبہ کی تلاشی لیجاتی ہے اسی طرح عملہ کی بھی تلاشی لی جائے گی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پہلے ہی امتحانی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کو امتحانی مرکزا تک نہ لے جائیں۔

اس کے علاوہ دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کی نگرانی کے لیے ریونیو اور میونسپل ایڈمنسٹریشن اور اربن ڈیولپمنٹ جیسے دیگر محکموں کے افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراکز پر پولیس پکیٹ کے علاوہ، پولیس نے تمام امتحانی مراکز کے قریب اپنی اضافی ٹیمیں عام لباس میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کے ایس ایس سی امتحانات کے آغاز کے پہلے دو روز تلگو اور ہندی کا پرچہ لیک ہوا تھا جس کے بعد ایس ایس سی بورڈ کو اس طرح کا سخت فیصلہ کرنا پڑا۔

a3w
a3w