کرناٹک

شادی شدہ خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش

ہندوجاگرن ویدیکے کے کارکنوں نے ایک ملزم اور دو آٹورکشاؤں کو سوموار پیٹ پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اصل ملزمین کی گرفتاری اور تمام خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا کیوں کہ ملزمین کے ملک سے فرار ہونے کا امکان ہے۔

کوڈاگو: دو افراد نے ایک 19سالہ شادی شدہ دلت خاتون کو کافی کے باغان میں گھسیٹ کر اس کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کی۔ جرم میں مستعملہ آٹورکشا ضبط کرلیا گیا۔ ملزمین نوشاد ساکن ہتیہولے اور فاروق ساکن اگوڈلو شیلٹر کالونی اندھیرے کے فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
ہتھرس عصمت ریزی و قتل کیس، 3 ملزمین بری
خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی ،5 ملزمین گرفتار
چاکلیٹ دینے کے بہانے غلط حرکت پر ملزم گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

 ملزمین کی مداپورہ میں موبائیل کی دکان ہے۔ یہ واردات رات9:30بجے کوڈاگو ضلع کے سوموار پیٹ تعلقہ میں تھکیری کے قریب بیلیگیری میں پیش آئی۔ جرم میں مستعملہ دو آٹورکشا نوشاد اور رشید کے تھے۔

ہندوجاگرن ویدیکے کے کارکنوں نے ایک ملزم اور دو آٹورکشاؤں کو سوموار پیٹ پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اصل ملزمین کی گرفتاری اور تمام خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی  کا مطالبہ کیا کیوں کہ ملزمین کے ملک سے فرار ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے پولیس کو دھمکی دی کہ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو تنظیم کی قیادت میں خاتون اور اس کے رشتہ داروں کو انصاف دلانے شدید احتجاج کیا جائے گا۔