تعلیم و روزگارتلنگانہ

ایس ایس سی کے نتائج کا جلد اعلان متوقع

محکمہ تعلیمات تلنگانہ نے ایس ایس سی امتحانات جو منگل کے روز ختم ہوئے ہیں، کے نتائج10مئی کے بعد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: محکمہ تعلیمات تلنگانہ نے ایس ایس سی امتحانات جو منگل کے روز ختم ہوئے ہیں، کے نتائج10مئی کے بعد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایس ایس سی /انٹرٹاس کی داخلوں کیلئے خصوصی مہم

ان امتحانات میں 4,86,194 ریگولر طلبہ نے نام درج کرائے تھے اور4لاکھ 84 ہزار 84 3امیدواروں نے سماجی علم کے امتحان میں شرکت کی، جس میں 3امیدواروں کو نقل نویسی کے الزام میں پکڑلیا گیا۔

ایس ایس سی کے جوابی بیاضات کی جانچ18مراکز پر کی جائے گی۔یہ مراکز ضلع مستقر پر قائم کئے جائیں گے۔

جانچ کا عمل 18 اپریل سے 21 اپریل تک ہوگا۔توقع ہے ایس اسی سی کے نتائج10مئی کے بعد جاری کئے جائیں گے۔