تلنگانہ

چیف منسٹر کا اظہار رنج

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضلع کھمم کے کارے پلی منڈل کے چیملا پاڈو دیہات میں رونما آتشزدگی واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ اورصدمہ کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضلع کھمم کے کارے پلی منڈل کے چیملا پاڈو دیہات میں رونما آتشزدگی واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ اورصدمہ کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ حلقہ کھمم سے ٹکٹ کی دعویدار
راہول گاندھی نے مقامی کانگریسی لیڈروں کی اسکرپٹ کھمم کے جلسہ میں سنائی۔ وزیربجلی کا طنز
کھمم میں کانگریس کا تاریخی جلسہ
ضلع کھمم ہمیشہ کانگریس کا گڑھ رہا اور رہے گا : رینوکا چودھری

بی آر ایس آتمیہ سمیلن جہاں منعقد کیا جارہا تھا وہاں دوگیاس سلنڈر پھٹ پڑے جس میں دوبی آر ایس کارکنوں کی موت ہوگئی۔اور کئی افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے کھمم کے رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ اور ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔

چیف منسٹر نے کہاکہ ہلاک کارکنوں کے افراد خاندان کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ پارٹی ہمیشہ کارکنوں کے افراد خاندان کے ساتھ رہے گی۔

انہوں نے زخمی افراد کو بہترین علاج ومعالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔

دوسری طرف کارگذار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے بھی آتش زدگی واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے مرنے والے پارٹی کارکنوں کے افراد خاندان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے اور زخمیوں کا بہترین علاج کرنے کا تیقن دیا۔