ایم پی میں ایک بکرے پر 2 افراد کا دعویٰ، معاملہ پولیس اسٹیشن سے رجوع
مدھیہ پردیش کے ریوا شہر میں ایک پولیس اسٹیشن ایک غیر معمولی معاملہ حل کرنے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ دو افراد بقر عید کے دن ایک بکرے کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

ریوا : مدھیہ پردیش کے ریوا شہر میں ایک پولیس اسٹیشن ایک غیر معمولی معاملہ حل کرنے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ دو افراد بقر عید کے دن ایک بکرے کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔
یہ تنازعہ سنجے خان اور شاہ رخ خان کے درمیان پیدا ہوا کیونکہ دونوں نے دو سالہ بکرے کے مالک ہونے کا دعویٰ کیا۔
انہوں نے اختلافات ختم کرنے میں ناکامی کے بعد اس وقت پولیس کی مدد طلب کی جب بقر عید منائی جارہی تھی۔ یہ 20 کے عشرہ کے نوجوان سفید اور بھورے رنگ کے بکرے پر دعویٰ کرتے ہوئے سیول پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔
سنجے نے کہا کہ اس نے بکرے کا پالن کیا مگر یہ 6 ماہ قبل لاپتہ ہوگئی۔ شاہ رخ نے دعویٰ کیا کہ اس نے حال میں بقر عید پر قربانی کیلئے یہ بکرے 15ہزار روپئے میں خریدی عہدیدار نے یہ بات کہی۔
عہدیدار نے کہا کہ دونوں سے ان کے دعوے ثابت کرنے کیلئے ثبوت پیش کرنے کیلئے کہا گیا۔ دوسرے روز سنجے اور شاہ رخ بکری کی تصاویر کے ساتھ پہنچے جس میں متازعہ بکرے کو ایک نوعیت کی دکھایا گیا جس پر معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا۔
عہدیدار نے کہا کہ دونوں کے درمیان مفاہمت کیلئے ایک مقامی وارڈ کاپوریٹر کو طلب کیا گیا۔ فی الحال سنجے بکرے کو اپنے پاس رکھے گا۔
دونوں دعویداروں سے کہا گیا کہ وہ اسے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچائیں اور انہوں نے اس ضمن میں حلف نامہ داخل کئے۔
عہدیدار نے کہا کہ یہ دکھائی دیتا ہے کہ سنجے 6 ماہ قبل بکری سے محروم ہوگیا۔ کسی نے یہ شاہ رخ کو فروخت کردی۔بکرے کاغذ پر نہیں فروخت کئے جاتے چنانچہ اس کی ملکیت کا فیصلہ کرنا مشکل ہے۔