مشرق وسطیٰ

عراق میں شیعہ مسلح گروپوں نے حیفا کی آئل ریفائنریوں پر کیا حملہ

عراق میں نام نہاد اسلامی مزاحمت کا حصہ شیعہ مسلح گروپوں نے کہا کہ انہوں نے شمالی اسرائیل کے حیفا میں تیل صاف کرنے کے کارخانوں پر حملہ کیا۔

بغداد: عراق میں نام نہاد اسلامی مزاحمت کا حصہ شیعہ مسلح گروپوں نے کہا کہ انہوں نے شمالی اسرائیل کے حیفا میں تیل صاف کرنے کے کارخانوں پر حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

گروپوں نے ٹیلی گرام پر کہا ’’آج ہفتہ، 6 اپریل، 2024 کو، عراق میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے حیفا میں ہمارے زیر قبضہ علاقوں میں آئل ریفائنریوں پر ڈرون حملہ کیا۔‘‘

عراقی مسلح گروپوں نے کہا کہ وہ ’’قبضے کے خلاف مزاحمت اور غزہ پٹی میں اپنے لوگوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ نہتے فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں دشمن کے گڑھوں کو تباہ کرنا جاری رکھیں گے۔‘‘

a3w
a3w