شمالی بھارت

مدرسوں کو پری پرائمری کلاسیس چلانے کی اجازت

اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ (یوپی ایم ای بی) نے تمام مدرسوں کو چاہے وہ رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں پری پرائمری کلاسیس چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

لکھنو: اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ (یوپی ایم ای بی) نے تمام مدرسوں کو چاہے وہ رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں پری پرائمری کلاسیس چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

بورڈ تاحال اس سلسلہ می خاموش تھا۔ فیصلہ ان خبروں کے بعد کیا گیا کہ مدرسے پہلے سے پری پرائمری کلاسیس چلارہے ہیں۔

بورڈ نے تاہم واضح کردیا کہ ایسی جماعتوں کے اخراجات مدرسوں کو برداشت کرنے پڑیں گے۔ یوپی میں فی الحال 16ہزار 513 رجسٹرڈ اور 7 ہزار 500 غیررجسٹرڈ مدرسے ہیں۔