تلنگانہ

تلنگانہ میں 11ستمبر کو ایک روزہ سوگ، حکومت کا فیصلہ

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت تلنگانہ نے 11ستمبر کو ریاست میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کا سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت تلنگانہ نے 11ستمبر کو ریاست میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کا سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملکہ ایلزبتھ منگل کے روز انتقال کرگئیں۔

انہیں برطانیہ پر طویل عرصہ تک راج کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔ مرکزی حکومت نے اتوار کے روز ملک بھر میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس تناظر میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے مطابق احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بھی ایک روزہ سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

11 ستمبر اتوار کو ریاست کے تمام سرکاری دفاتر پر ترنگا نصف بلندی پر لہرایا جائے گا اور اتوار کے روز کوئی سرکاری تقریب، پروگرام منعقد نہیں ہوگا۔ ملکہ ایلزبتھ 96 سال عمر میں 8ستمبر کو اس دنیا سے کوچ کرگئیں۔