ای ڈی نے ڈائریکٹر ایم بی ایس جیویلس کو تحویل میں لے لیا
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج ایم بی ایس جیویلس ڈائرکٹر سکیش گپتا کو چنچل گوڑہ جیل سے تحویل میں لیکر انہیں ای ڈی آفس حیدرآباد منتقل کردیا۔
حیدرآباد۔: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج ایم بی ایس جیویلس ڈائرکٹر سکیش گپتا کو چنچل گوڑہ جیل سے تحویل میں لیکر انہیں ای ڈی آفس حیدرآباد منتقل کردیا۔
سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہاکہ تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیدار9 دنوں تک پوچھ تاچھ کریں گے۔
تاکہ ایس آر ای آئی فینانس سے سکیش گپتا کی جانب سے قرضہ جات کے حصول اور ایم ایم ٹی سی سے سونے کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کرکے حقائق سے واقف ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔
منی لانڈرنگ کیس میں ڈائریکٹر ایم بی ایس جیویلرس کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے اور چارج شیٹ پیش کی گئی۔
ای ڈی کے عہدیداروں نے مزید بتایا ہے کہ بائیرس کریڈٹ اسکیم کے تحت گولڈ بُلین کی خریداری میں ایم ایم ٹی سی لمیٹیڈ کو دھوکہ دینے پر گپتا اور ان کی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سکیش گپتا نے خاطر خواہ سیکوریٹی ڈپازٹس کے بغیر اپنے مقاصد کی تکمیل کی کوشش کی اور ایم ایم ٹی سی ہیڈآفس کو غلط اطلاع دی۔
بتایا جاتا ہے کہ سکیش گپتا نے ایم ایم ٹی سی حیدرآباد کے عہدیداروں کے ساتھ سازباز کیا تھا اور اپنے اکاونٹ کے تعلق سے گمراہ بھی کیا تاکہ اپنے بزنس کو جاری رکھ سکیں۔ آخرکار ایم ایم ٹی سی کو شدید نقصان ہوا۔