تلنگانہ

ای ڈی کے حکام 11مارچ کو کویتا کابیان قلمبند کریں گے

چیف منسٹرتلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کی دختر کے کویتا‘دہلی شراب پالیسی اسکام کی ای ڈی کی تحقیقات میں 11مارچ کو شامل ہوجائیں گی۔

نئی دہلی: چیف منسٹرتلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کی دختر کے کویتا‘دہلی شراب پالیسی اسکام کی ای ڈی کی تحقیقات میں 11مارچ کو شامل ہوجائیں گی۔

کویتاکی جانب سے مکتوب روانہ کرنے کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بی آر ایس کی ایم ایل سی کوآج نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 11مارچ کودہلی میں ای ڈی کے دفتر میں حاضرہونے کی ہدایت دی ہے۔

ای ڈی کے عہدیدارہفتہ 11 مارچ کو کے کویتا کا بیان ریکارڈکریں گے۔ذرائع نے یہ بات بتائی۔