تلنگانہ

سوشل میڈیا پر زیر گشت گروہا لکشمی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ سے متعلق پرشانت ریڈی کی وضاحت

اس سلسلہ میں عوام کوپریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس اسکیم کے تحت درخواستوں کے ادخال کے لئے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

حیدرآباد: سوشل میڈیا پر زیرگشت ان  قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ گروہا لکشمی اسکیم کے تحت درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ (ڈیڈلائن)ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کالج طلبہ کیلئے نیشنل اسکالرشپس، درخواستیں مطلوب
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

 ریاستی وزیر آر اینڈبی ویمولاپرشانت ریڈی نے وضاحت کی کہ گروہالکشمی اسکیم کے تحت درخواستوں کے ادخال کا جاری رہنے والا عمل ہے۔ اس کی کوئی آخری تاریخ نہیں ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی فرضی‘ جھوٹی خبروں پریقین نہ کریں۔ریڈی نے کہاکہ ایسے اہل افراد جن کے پاس امکنہ اراضی ہے‘ اس پر مکان کی تعمیر کیلئے امداد حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ اس گروہالکشمی اسکیم کے تحت حصول مالی امدادکیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

 پہلے مرحلہ میں ریاست کے ہر ایک اسمبلی حلقہ میں 3ہزار مکانات کومنظوری دی جائے گی جب پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ حلقہ میں پہلے مرحلہ کے اختتام کے بعد متعلقہ حلقہ کے عوام دوسرے مرحلہ کیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

اس سلسلہ میں عوام کوپریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس اسکیم کے تحت درخواستوں کے ادخال کے لئے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

یہ اسکیم مسلسل جاری رہے گی اور اس کے تحت درخواستوں کا ادخال مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے 20 اگست تک پہلے مرحلہ کے استفادہ کنندگان کی فہرست کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس لئے پہلے مرحلہ کیلئے 10 اگست سے قبل درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

10اگست سے قبل وصول ہونے والی درخواستوں کوپہلے مرحلہ میں شامل کیاجائے گا  مابقی درخواستوں کودوسرے مرحلہ کے لئے رکھا جائے گا۔حکومت‘ایسے مستحق غریب افراد کو مکان کی تعمیر کے لئے 3لاکھ روپے کی مالی امدادفراہم کرے گی جواپنی اراضی پر مکان تعمیر کرناچاہتے ہیں۔

a3w
a3w