شمالی بھارت
اے ٹی ایس کے ہاتھوں مسلم نوجوان گرفتار، پی ایف آئی کی حمایت کا بھی الزام
راجستھان پولیس کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس) نے بھیلواڑہ سے ایک 22سالہ نوجوان کو ملک دشمن سرگرمیوں میں مبینہ ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔
جئے پور: راجستھان پولیس کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس) نے بھیلواڑہ سے ایک 22سالہ نوجوان کو ملک دشمن سرگرمیوں میں مبینہ ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ وہ ملک دشمن سرگرمیوں کو بڑوا دینے سوشل میڈیا کا استعمال کررہا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ وہ ممنوعہ تنظیم پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کی حمایت کررہا تھا۔ اے ٹی ایس نے اس کے قبضہ سے 2 موبائل فون ضبط کئے جن میں کئی غیرملکی نمبر پائے گئے۔ بعض نمبر پاکستان کے ہیں۔
بھیلواڑہ میں گزشتہ 6 ماہ میں اے ٹی ایس اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کا یہ دوسرا مشترکہ آپریشن تھا۔
سینئر اے ٹی ایس عہدیداروں نے بتایا کہ بھوپال پورہ مسجد نورجہاں بھیلواڑہ کے رہنے والے محمد سہیل کو اتوار کے دن گرفتار کیاگیا۔ اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔