جرائم و حادثات
بار اینڈ پب پر دھاوا، 30 افراد گرفتار
ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے بار اینڈ پب پر دھاوا کرکے 10 خاتون ڈانسرس‘ 16 کسٹمرس اور 4 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔
حیدرآباد: ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے بار اینڈ پب پر دھاوا کرکے 10 خاتون ڈانسرس‘ 16 کسٹمرس اور 4 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔
ویسٹ زون ٹاسک فورس کے بموجب ایس آر نگر میں واقع بار اینڈ پب پر دھاوا کرکے غیر قانونی سرگرمیوں کا پردہ فاش کیا گیا۔
پب کے 4 ملازمین کے نام کرشنا راؤ پب کا مالک‘ ایونٹ منیجر عمر بن عبداللہ‘ بی سدھارت پب کیاشر اور کے کرشنا ڈی جے بوائے شامل ہیں۔
ان کے قبضہ سے لاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء ضبط کرلی گئی۔ جملہ 30 افراد کو گرفتار کیا گیا اور انہیں مزید کارروائی کے لئے ایس آر نگر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔