حیدرآباد

ہائی کمان کا فیصلہ قابل قبول: اتم کمار ریڈی

اتم کمارریڈی نے مزید کہا کہ وہ حلقہ اسمبلی حضور نگر سے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد بطور رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اسپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا مکتوب استعفیٰ حوالہ کردیں گے۔

حیدر آباد: سابق صدر ٹی پی سی سی این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کی جانب سے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے متعلق کسی بھی نام کے اعلان کو وہ قبول کریں گے۔ آج دہلی میں ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ صدر کل ہند کانگریس کی جانب سے چیف منسٹر کے عہدہ کے نام کو قطعیت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ حلقہ اسمبلی حضور نگر سے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد بطور رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اسپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا مکتوب استعفیٰ حوالہ کردیں گے۔

واضح رہے کہ کانگریس ہائی کمان کی جانب سے ریونت ریڈی کو چیف منسٹر بنانے کے متعلق فیصلہ کئے جانے کی اطلاع ہے۔ تاہم اب تک بھٹی وکرامارکہ اور این اتم کمار ریڈی بھی چیف منسٹر کے عہدہ کی دوڑ میں شامل تھے۔ اتم کمار ریڈی کے اِس بیان سے واضح ہوگیا کہ اُن کا چیف منسٹر بننے کی خواہش ادھوری رہ جائے گی۔

a3w
a3w