شمالی بھارت

کلکتہ ہائی کورٹ نے حکومت مغربی بنگال سے رپورٹ طلب کرلی

کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے پیر کے دن حکومت ِ مغربی بنگال سے اضلاع ہوڑہ اور ہگلی میں حالیہ رام نومی جھڑپوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

کولکتہ: کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے پیر کے دن حکومت ِ مغربی بنگال سے اضلاع ہوڑہ اور ہگلی میں حالیہ رام نومی جھڑپوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں
کالی پوجا میں 10 ہزار بکروں کی قربانی کے خلاف درخواست مسترد
حکومت مغربی بنگال پر کلکتہ ہائی کورٹ کا 50 لاکھ کا جرمانہ

2 رکنی ڈیویژن بنچ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ چہارشنبہ تک رپورٹ داخل کردے۔

عدالت‘ قائد اپوزیشن ریاستی اسمبلی سویندو ادھیکاری کی داخل کردہ درخواست ِ مفاد ِ عامہ(پی آئی ایل) کی سماعت کررہی تھی جنہوں نے 30 مارچ کی جھڑپوں کی مرکزی ایجنسی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈیویژن بنچ نے ریاستی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ کشیدگی کی وجہ سے عوام متاثر نہ ہوں۔ اگلی سماعت جمعرات کو ہوگی۔