کھیل
برازیل میں آنجہانی فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار
برازیل کو فٹبال کا عالمی چمپئن بنوانے والے پیلے کے انتقال کے پانچ ماہ سے زائد عرصے کے بعد ان کا عظیم الشان مقبرہ تیار کرلیا گیا۔
ساوپاولو: برازیل کو فٹبال کا عالمی چمپئن بنوانے والے پیلے کے انتقال کے پانچ ماہ سے زائد عرصے کے بعد ان کا عظیم الشان مقبرہ تیار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عظیم فٹبالر کا مقبرہ ساو پاؤلو میں ان کے پسندیدہ کلب سانتوس کے اسٹیڈیم سے ایک کلومیٹر دور ہے۔ پیلے کو تاریخی مقام کے فرسٹ فلور پر دفنایا گیا جبکہ ان کا تابت سونے بنایا گیاہے۔
مقبرے کی دیواروں پر اسٹیڈیم کے جیسی سیٹنگ کی گئی ہے جبکہ اسٹینڈز میں موجود شائقین کی تصاویر لگائی گئی ہیں، فرش پر مصنوعی ٹرف اور چھت پر آسمان کی پینٹنگ بنائی گئی ہے۔
اسی طرح مقبرے میں پیلے کے دو مجسمے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ ان کے 1 ہزار گولز کی عکاسی بھی نمایاں ہے۔ واضح رہے کہ لیجنڈری فٹبالر کے انتقال پر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سمیت لاکھوں افراد تعزیت کیئے سینٹوس آئے تھے۔