مشرق وسطیٰ

عمرہ سیزن کے کونسے ہیں وہ مصروف ترین 3 مہینے؟

پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، شاپنگ مال اور بازاروں میں بھی رش رہے گا۔ عمرہ زائرین اپنے رشتہ داروں کے لیے اس سال بھی تحائف خریدنے کا اہتمام کریں گے۔

جدہ: سعودی حج و عمرہ و زیارت کی قومی کمپنی کے رکن سعید باحشوان نے کہا ہے کہ ’تین ماہ کے دوران رجب، شعبان  اور رمضان میں عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچیں گے, یہ تینوں مہینے عمرہ سیزن کے حوالے سے مصروف ترین ہیں۔‘

متعلقہ خبریں
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
سعودی عہد کا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش
عمرہ کرنے میں اوسطً 92 منٹ درکار

العربیہ نیٹ کے مطابق سعید باحشوان نے کہا کہ ’270 عمرہ کمپنیاں اور ادارے زائرین کی آمد سے ان کی وطن واپسی تک سروسز فراہم کر رہی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ زائرین کو مقدس شہروں میں ہر ممکن بہتر سہولت فراہم کی جائے، اس کی نگرانی وزارت حج و عمرہ کر رہی ہے۔

’عمرہ کمپنیاں اور ادارے مکہ مکرمہ اور مدینہ  منورہ میں زائرین کی منفرد میزبانی کے لیے تیار ہیں۔‘  دونوں شہروں کے ہوٹل زائرین کی غیرمعمولی تعداد کی آمد پر زیادہ مصروف ہوں گے۔ علاوہ ازیں پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، شاپنگ مال اور بازاروں میں بھی رش رہے گا۔ عمرہ زائرین اپنے رشتہ داروں کے لیے اس سال بھی تحائف خریدنے کا اہتمام کریں گے۔

سعید باحشوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، ترکیہ، مصر، تیونس، الجزائر، لیبیا، ازبکستان، ملائیشیا اور دیگر ملکوں سے زائرین عمرہ ادا کرنے اور اپنی زندگی کے انمول روحانی لمحات حرمین شریفین میں گزارنے کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچنے لگے ہیں۔‘