یوروپ
برلن میں ایک بڑا ایکوریم پھٹ پڑا
برلن کے مرکزی علاقہ میں ایک بڑا ایکوریم (مچھلی گھر) پھٹ پڑا، اِس کے نتیجہ میں سمندری زندگی کی سیاحتی کشش میں اور اِس کے اطراف و اکناف تباہی کی لہر پیدا ہوگئی۔

برلن: برلن کے مرکزی علاقہ میں ایک بڑا ایکوریم (مچھلی گھر) پھٹ پڑا، اِس کے نتیجہ میں سمندری زندگی کی سیاحتی کشش میں اور اِس کے اطراف و اکناف تباہی کی لہر پیدا ہوگئی۔
جرمن پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس کے ترجمان مارٹن اسٹرالاؤ نے بتایا کہ 6 بجے سے قبل عہدیداروں کو چوکس کردیا گیا تھا کہ ایکوریم میں لیک (پسیج) ہورہی ہے۔
ایک شخص اِس واقعہ میں معمولی زخمی ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ منجمند کردینے والی درجہ حرارت اِس لیک کا سبب رہی لیکن اسٹرالاؤ نے بتایا کہ اِس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
آپریٹرس کا کہنا ہے کہ ساری دنیا میں سب سے بڑا سلینڈر پر مبنی ٹینک اِسی ایکوریم میں ہے۔
اِس میں 1,500 مخصوص حاری مچھلیاں موجود تھیں،جب کہ یہ واقعہ عمل میں آیا۔ برلن میں یہ ایک بڑا سیاحوں کے لئے پرکشش مقام ہے۔