تلنگانہ

تلنگانہ: بھاری سود کا لالچ کے نام پر دھوکہ، ایک شخص گرفتار

تفصیلات کے مطابق ضلع کے پلوگو تندا سے تعلق رکھنے والے بالاجی نائک نے مبینہ طور پر سادہ لوح عوام کو سرمایہ کاری پر بھاری سود دینے کے جھانسہ میں لا کر ان سے سینکڑوں کروڑ روپے وصول کئے۔

حیدرآباد: بھاری سود کا لالچ دے کرسادہ لوح افراد کو دھوکہ دے کران سے کروڑہاروپے ہڑپ کرنے والے شخص کوتلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں گرفتار کرلیاگیا۔ملزم کی شناخت بالاجی نائک کے طورپرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
نیشنل ایجوکیٹرز ایوارڈز–2025 کی شاندار تقریب، سیکنڈرآباد میں منعقد
ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر آر۔ اِندرا نے لیا جائزہ
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب


تفصیلات کے مطابق ضلع کے پلوگو تندا سے تعلق رکھنے والے بالاجی نائک نے مبینہ طور پر سادہ لوح عوام کو سرمایہ کاری پر بھاری سود دینے کے جھانسہ میں لا کر ان سے سینکڑوں کروڑ روپے وصول کئے۔


بعض متاثرین نے ایس پی سے اس سلسلہ میں شکایت کرنے کی کوشش کی تاکہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ایس پی نے انہیں ملاقات کا موقع نہیں دیا۔


متاثرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈی جی پی سے شکایت درج کریں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت مداخلت کرتے ہوئے ان کی خون پسینہ کی کمائی کو واپس دلانے میں مدد کرے۔