تلنگانہ

کے سی آر کی کار اور کمیشن والی حکومت کو گیاریج بھیجنے کی ضرورت: امیت شاہ

امیت شاہ نے نلگنڈہ ضلع میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی کار(حکمران جماعت بی آرایس کا انتخابی نشان) اور کمیشن والی حکومت کو گیاریج بھیجنے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیرداخلہ وبی جے پی کے سینئرلیڈرامیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس نے جھوٹی یقین دہانیوں میں ورلڈ ریکارڈبنایا ہے۔انہوں نے گدوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی کہ وہ اس بات کا فیصلہ کریں کہ انہیں ڈبل انجن کی حکومت کے تحت ترقی چاہئے یا پھر وہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے جھوٹے وعدے چاہئے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ
ادبی تخلیقات قوموں کی فکری سمت کا تعین کرتی ہیں: امیرِ حلقہ ڈاکٹر خالد ظفر
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
تلنگانہ:مصیبت میں گھرے افراد کی بروقت مدد۔غیر معمولی خدمات پر کانسٹیبل شراون کمارکو باوقارراشٹرپتی جیون رکشاپدک

مقامی ترقی کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی آرایس حکومت نے اپنے ساڑھے نو سالہ دورحکومت میں جورالہ جیسے کسی بھی آبپاشی پراجکٹ کومکمل نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گدوال میں 300بستروں والا اسپتال قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیاگیا۔

بعد ازاں امیت شاہ نے نلگنڈہ ضلع میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی کار(حکمران جماعت بی آرایس کا انتخابی نشان) اور کمیشن والی حکومت کو گیاریج بھیجنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ضلع میں شیوانندگوڑم اور برہمن۔ویلم جیسے پراجکٹس کی تکمیل کے ایک بھی وعدہ کو پورانہ کرنے پر بی آرایس حکومت پر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ نلگنڈہ اربن علاقہ میں 40کروڑروپئے کے ترقیاتی پراجکٹ میں رشوت خوری کی گئی ہے۔

اس پراجکٹ کو مرکز نے منظور کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے برسراقتدارآنے پر 17ستمبر کو سرکاری طورپر یوم آزادی تلنگانہ کی تقریب منائی جائے گی۔