رمضان

حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

زیدپر حج فرض ہے اس نے اب تک حج ادا نہیں کیا ہے ، لیکن حج کا فارم بھر دیا ہے ،کچھ رقم جمع کر دی ہے ،اور کچھ رقم سفر کیلئے محفوظ رکھی ہے،کیا اسے اس رقم کی زکوۃادا کرنی ہو گی؟

سوال: زیدپر حج فرض ہے اس نے اب تک حج ادا نہیں کیا ہے ، لیکن حج کا فارم بھر دیا ہے ،کچھ رقم جمع کر دی ہے ،اور کچھ رقم سفر کیلئے محفوظ رکھی ہے،کیا اسے اس رقم کی زکوۃادا کرنی ہو گی؟ (محمد تنویر احمد، کوکٹ پلی)

متعلقہ خبریں
مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تحفظات، وزیر اعظم کا الزام گمراہ کن: محمد علی شبیر
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
فجر کی اذان تک سحری کھانا
گائے کے پیشاب سے علاج
ناپاکی کا دھبہ صاف نہ ہو

جواب:- سفر حج کے کرایہ اور مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران ہونے والے لازمی اخراجات ، اس کی حاجت اصلیہ یعنی بنیادی ضروریات میں داخل ہیں ،ان میں زکوۃواجب نہیں ،

اس سے زائد جورقم حاجی اپنے طور پر سفر حج میں خرچ کرتا ہے، وہ حاجت اصلیہ میں داخل نہیں، اس کی زکوۃ واجب ہوگی۔

’’ إذا أمسکہ لینفق منہ کل ما یحتاجہ فحال الحول وقد بقی معہ منہ نصاب ، فإنہ یزکی ذلک الباقی (درالمحتار: ۳؍۱۸۹)