بقایا بلز کی عدم ادائیگی پر کمرشیل نل کنکشن منقطع کرنے کا انتباہ: دانا کشور
منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ‘دانا کشور نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کمرشیل نل کنکشن کے بقایا بلز کی وصولی میں تیزی پیدا کریں۔
حیدرآباد: منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ‘دانا کشور نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کمرشیل نل کنکشن کے بقایا بلز کی وصولی میں تیزی پیدا کریں۔
6 ماہ سے زیادہ بلز رکھنے والوں کے نل کنکشن منقطع کردیں۔ دانا کشور دفتر واٹر ورکس پر ریونیو عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
گھریلو نل کنکشن رکھنے والے صارفین جن کے طویل عرصے سے بقایاجات ہیں‘ ان کے بلز کی وصولی پر توجہ مرکوز کریں تاہم گھریلو صارفین پر دباؤ نہ ڈالیں۔
دانا کشور نے کہا کہ 20 ہزار لیٹر مفت پانی کی اسکیم کے تحت کنکشن کے بقایاجات وصول کرنے پر بھی توجہ دیں۔
حکومت نے پہلے ہی 13 ماہ کے بلوں کو معاف کردیا ہے تاہم انہیں مفت پانی کی اسکیم میں برقرار رہنے کیلئے نل کنکشن کو آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ بصورت دیگر انہیں بقایاجات اور جاریہ ماہانہ بلز پابندی سے ادا کرنا ہوگا۔