کھیل

سن رائزرس حیدرآباد کے پاس تاریخ دہرانے کا موقع

ایس آر ایچ کے پاس تاریخ دہرانے کا سنہری موقع ہے۔ اورنج آرمی نے 2016 میں بھی ٹائٹل جیتا تھا۔ اس نے دوسرا کوالیفائر جیت کر ٹرافی اپنے نام کی۔ ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں حیدرآباد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر تھی۔

حیدرآباد: آئی پی ایل 2024 کا فائنل میچ اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔کے کے آر نے پہلے کوالیفائر میں ایس آر ایچ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ حاصل کی تھی۔ اس کے بعد حیدرآباد نے دوسرے کوالیفائر میں راجستھان رائلز کو 39 رنز سے شکست دیکر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
اِس شکست کو ہضم کرنا مشکل: ایڈن مارکرم
رنکو جیسی اننگز روز نہیں مل سکتی: نتیش رانا

 کوالیفائر الیمنیٹر پلے آف فارمیٹ کو 2011 میں آئی پی ایل میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فارمیٹ میں کھیلتے ہوئے 14 سیزن ہوچکے ہیں۔ آئی پی ایل کے پلے آف فارمیٹ کے 13 سیزن ہوچکے ہیں۔ صرف 3 مواقع پر ٹیموں نے دوسرا کوالیفائر جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔

ان اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے تیسری بار ٹائٹل جیتنے کے امکانات قوی نظر آتے ہیں۔ تاہم ایس آر ایچ نے پہلے کوالیفائر میں کے کے آر کو شکست دی تھی۔

 اس طرح ایس آر ایچ کے پاس تاریخ دہرانے کا سنہری موقع ہے۔ اورنج آرمی نے 2016 میں بھی ٹائٹل جیتا تھا۔ اس نے دوسرا کوالیفائر جیت کر ٹرافی اپنے نام کی۔ ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں حیدرآباد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر تھی۔

 انہوں نے کے کے آر کو الیمنیٹر میں شکست دی تھی۔ پھر دوسرے کوالیفائر میں گجرات لائنز اور فائنل میں آر سی بی کو شکست دی۔ ممبئی انڈینز دو بار ایسا کارنامہ انجام دے چکی ہے۔ 2013 اور 2017 میں ممبئی انڈینس نے دوسرا کوالیفائر جیت کر ٹائٹل جیتا تھا۔

 2013 میں ممبئی انڈینس کو چینائی سوپر کنگز نے پہلے کوالیفائر میں شکست دی تھی۔ اس کے بعد دوسرے کوالیفائر میں ممبئی نے راجستھان کو شکست دیکر فائنل میں سی ایس کے کے خلاف پہلے کوالیفائر کی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے خطاب جیت لیا۔ یہ کہانی 2017 میں ممبئی انڈینز کے ساتھ دوبارہ دہرائی گئی۔ ایم آئی کو پہلے کوالیفائر میں رائزنگ پونے سوپر جائنٹس نے شکست دی تھی۔

پھر دوسرے کوالیفائر میں ممبئی نے کولکتہ کو شکست دی اور فائنل میں رائزنگ پونے سوپر جائنٹس کو شکست دی۔ ایم آئی نے اب تک کل پانچ آئی پی ایل ٹائٹل جیتے ہیں جن میں سے دو اس نے دوسرے کوالیفائر جیتنے کے بعد جیتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سن رائیزرس حیدرآباد تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں؟۔

a3w
a3w