بقرعید کے موقع پر چیف منسٹر کے سی آر کا پیام
چیف منسٹرتلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے عیدالاضحی کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ بقرعید‘عظیم تربھلائی کے لئے ذاتی مفادات کو قربان کرنے کی اہمیت کی یاددہانی کراتی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹرتلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے عیدالاضحی کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ بقرعید‘عظیم تربھلائی کے لئے ذاتی مفادات کو قربان کرنے کی اہمیت کی یاددہانی کراتی ہے۔
یہ قربانی اس وقت قابل قدر ہے جب اس کے عظیم فوائدمیں سب لوگ برابر کے شریک رہیں۔ چیف منسٹرکے سی آر نے عید الاضحی کے موقع پرجوجمعرات کو منائی جارہی ہے‘ ملک و ریاست کے مسلمانوں کوعید کی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ یہ تہوار‘لوگوں کے اندر قربانی‘ ہمدردی‘ایثاراورایمان کی عظیم خصوصیات کو ابھارتی ہے۔
یکساں احترام اور مواقع کویقینی بنانے اورایک بقائے باہم‘پرامن سماج کو فروغ دینے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں تمام مذہبی عقائد اور روایات کوبرقرار رکھا جارہا ہے اوران کا مکمل احترام بھی کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبہ کو برقرار رکھنے کے لئے ریاست کی لگن‘متنوع پس نظر کے لوگوں کوپرامن رہنے کا قابل بناتاہے۔
کے چندرشیکھرراؤ نے اپنے پیام میں کہاکہ تلنگانہ‘سیکولر روحانی پالیسی پر سختی کے ساتھ کاربند ہے جوپورے ملک کے لئے ایک رول ماڈل بن گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی آر ایس حکومت‘مسلمانوں کی فلاح وبہبود اور ان کی ترقی کے لئے کئی اسکیمات کورائج کرچکی ہے۔ چیف منسٹر نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ تمام لوگوں پررحم فرماتے ہوئے ان کی جھولیوں کوخوشیوں سے بھردے۔