شمالی بھارت

بلقیس بانوکیس کے تمام مجرموں کی خودسپردگی

سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کی پابندی کرتے ہوئے بلقیس بانو کیس کے تمام 11 مجرموں نے اتوار کی رات دیر گئے گجرات کے ضلع پنچ محل میں گودھرا سب جیل میں خودسپردگی اختیار کرلی۔

احمدآباد: سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کی پابندی کرتے ہوئے بلقیس بانو کیس کے تمام 11 مجرموں نے اتوار کی رات دیر گئے گجرات کے ضلع پنچ محل میں گودھرا سب جیل میں خودسپردگی اختیار کرلی۔

مقامی کرائم برانچ کے انسپکٹر این ایل دیسائی نے بتایا کہ تمام 11 مجرموں نے اتوار کی رات دیر گئے جیل حکام کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی۔

عدالت عظمیٰ نے 8 جنوری کو اس ہائی پروفائیل کیس میں حکومت گجرات کی جانب سے 11 مجرموں کی سزا میں تخفیف کو کالعدم کردیا تھا اور مجرموں کو اندرون دو ہفتہ جیل واپس ہونے کی ہدایت دی تھی۔

a3w
a3w