ایس آئی او تلنگانہ کا اختتامی سیشن: بندہ کااللہ کامطیع بن جانا‘اصل آگہی
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ کی عظیم الشان ریاستی کانفرنس کا آخری اورمرکزی سیشن”استعدادسازی اورمستقبل کی راہیں“ اپنے اختتام کوپہونچا۔
حیدرآباد : اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ کی عظیم الشان ریاستی کانفرنس کا آخری اورمرکزی سیشن”استعدادسازی اورمستقبل کی راہیں“ اپنے اختتام کوپہونچا۔
ہزاروں لوگوں نے اس کانفرنس کے امیدافزاء پیغام ”شمع تغیر“ سے بشمول اطفال، طلبہ و طالبات، پروفیشنلز، ڈاکٹرز، طلباء مدرس اورمردوخواتین نے استفادہ کیا۔ برادرقیام الدین (ریاستی سکریٹری،ایس آئی اوتلنگانہ) نے تنظیم ایس آئی اوکے 40 سالہ سفر کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے اثرات و خدمات کوبیان کیا۔
محی الدین شاکر (مرکزی سکریٹری، جماعت اسلامی ہند) نے ”آگہی انسانی وقار کی بحالی“ پر خطاب کیا اورکہاکہ اصلاً آگہی یہ ہے کہ انسان اپنامقصد و مقام محسوس کرے اورراستہ یہ ہے کہ وہ اللہ کے اطاعت گزاربن جائے“ کے کے سہیل(سابق قومی صدرایس آئی او)نے کانفرنس کے تعمیری موضوع”استعدادسازی“ پر گفتگوکی۔
نوجوانوں کوتعلیمی بلندیوں اور تخلیقی صلاحیتوں کوابھارااور والدین کو ان کے طرز تربیت کوجدید اسلوب میں ڈھالنے کی تلقین کی۔ ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین (ریاستی صدر،ایس آئی اوتلنگانہ) نے ’وہ صبح ہم ہی سے آئے گی‘ موضوع پر نوجوانوں کو6 نکاتی لائحہ عمل تجویز کیاجس میں ایمان میں پختگی،شخصیت میں نکھار،داعیانہ کردار، تعلیمی معیار، صلاحیتوں میں ارتقاء اورحساسیت کااظہاروغیرہ شامل ہیں۔
بیرسٹراسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے’باشعور شہری‘ایک حساس سماج کی طرف‘ کے عنوان کے تحت خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں شعوربیداری کی اوراپنے آپ کوچوکنا رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ ہم مشتعل یا متشدد ہوجائیں، بلکہ ہم اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے سلسلہ میں چوکنا رہیں۔ حکومت کی جانب سے دبانے کی کوشش کی جائے گی لیکن ہم کومایوس ہونے کے بجائے ایک ذمہ دار شہری کاکرداراداکناچاہئے۔
انہوں نے ایس آئی اوکواس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکبادپیش کی۔ صدارتی خطاب بعنوان’تعلقات،سماجی یکجہتی کا استحکام‘ پر مولاناحامدمحمدخان نے واضح انداز میں کہاکہ سماجی یکجہتی کا استحکام سماجی تعلقات کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ مولانا نے ایس ایس آئی اوکے40 سال مکمل ہونے پرمبارکبادپیش کی اوراقبال کاجلوہ آفرین شعر جوانوں کی نذر کیا’عقابی روح جب بیدارہوتی ہے جوانوں میں،نظرآتی ہے ان کواپنی منزل آسمانوں میں‘۔
برادر حافظ حمادالدین نے اظہارتشکر کے ساتھ کانفرنس کے اختتام کا اعلان کیااورایس آئی او حیدرآبادکے افراد کی غیرمعمولی محنت ومشقت کوخراج تحسین پیش کیا جس کی وجہ سے کانفرنس کامیابی کے ساتھ اپنی منزلیں طے کرپائی۔ آخر میں ایس آئی او تلنگانہ کی جانب سے تیارکردہ کتابچہ’لاگائیڈ‘ کا سرپرست حلقہ ایس آئی اوتلنگانہ وصدر حلقہ ایس آئی اوتلنگانہ مہمانان کے ہاتھوں رسم اجراء عمل میں آیا۔