بنگال میں القاعدہ کے 2 دہشت گرد گرفتار
یہ دونوں ہندوستانی برصغیر میں القاعدہ کے ارکان ہیں اور سرکار کو مغربی بنگال کا آپریشن انچارج بنایا گیا تھا۔ ایس ٹی ایف کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ سرکار چہارشنبہ کی شام قاضی احسن اللہ سے ملاقات کے لئے شاشن آئے گا۔
کولکتہ: مغربی بنگال پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے چہارشنبہ کی رات دیر گئے 2 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن پر القاعدہ کے ساتھ تعلقات کا شبہ ہے۔ انہیں مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بارہ سات بلاک سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتارشدگان کی رقیب سرکار اور قاضی احسن اللہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔
ایس ٹی ایف کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دونوں ہندوستانی برصغیر میں القاعدہ کے ارکان ہیں اور سرکار کو مغربی بنگال کا آپریشن انچارج بنایا گیا تھا۔ ایس ٹی ایف کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ سرکار چہارشنبہ کی شام قاضی احسن اللہ سے ملاقات کے لئے شاشن آئے گا۔
اسی کے مطابق ایس ٹی ایف کے عہدیداروں نے جال بچھایا اور آخرکار سرکار کو احسن اللہ کے ساتھ پکڑلیا۔ ان دونوں کی گرفتاری مغربی بنگال میں انسداد ِ دہشت گردی کاررو ائیوں میں بڑی کامیابی سمجھی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مغربی بنگال کے کئی پولیس اسٹیشن میں سرکار اور احسن اللہ کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔
ایس ٹی ایف شورش پسندی کارروائیوں کے سلسلہ میں انہیں طویل عرصہ سے تلاش کررہی تھی۔ ان کے قبضہ سے دہشت گردی سے متعلق کئی کتابیں‘ پروپگنڈہ پمفلٹس‘ ڈائریاں‘ کمپیوٹر ہارڈ ڈسکس‘ پین ڈرائیوز‘ کئی موبائل فونس اور موبائل سم کارڈس برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ٹی ایف کے عہدیدار ماہرین کی مدد سے ان کا معائنہ اور تجزیہ کریں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ مغربی بنگال میں القاعدہ نیٹ ورک کے بارے میں ضبط کئے گئے دستاویزات سے مزید اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ پوچھ تاچھ کے دوران ان دونوں نے برصغیر ہند میں القاعدہ (اے کیو آئی ایس) سے اپنی فعال وابستگی کا اعتراف کرلیا ہے۔
ایس ٹی ایف کے عہدیدار فی الحال ان سے ان کے دیگر ساتھیوں اور مغربی بنگال میں سلیپر سلس کے بارے میں پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ ان دونوں کو جمعرات کے روز بارہ سات کی تحت کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ایس ٹی ایف مزید پوچھ تاچھ کے لئے انہیں تحویل میں دینے کی درخواست کرے گی۔