شمالی بھارت

سادھو‘ ایودھیا میں لتا منگیشکر چوک کی تعمیر کے مخالف

مہنت کمل نین داس کی موجودگی میں منی رام داس چھاؤنی میں منعقدہ ایک اجلاس میں سادھوؤں نے ایودھیا میں آنجہانی گلوکارہ کی یادگار کی تعمیر کے فیصلہ کی مخالفت کی۔

ایودھیا: ایک غیرمتوقع واقعہ میں ایودھیا کے سادھوؤں نے لتامنگیشکر سمرتی چوک کی تعمیر کی مخالفت شروع کردی ہے جو آنجہانی گلوکارہ کی یاد میں یہاں بنایا جارہا ہے۔

 مہنت کمل نین داس کی موجودگی میں منی رام داس چھاؤنی میں منعقدہ ایک اجلاس میں سادھوؤں نے ایودھیا میں آنجہانی گلوکارہ کی یادگار کی تعمیر کے فیصلہ کی مخالفت کی۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس چوک کو آچاریہ رامانند چاریہ سے موسوم کیا جانا چاہئے۔ ہم لتا منگیشکر کی مخالفت نہیں کررہے ہیں لیکن ان کی یادگار کہیں اور تعمیر کی جاسکتی ہے‘ ایودھیا رامانند طبقہ کی سرزمین ہے اور یہ یادگار اسی کے کسی فرد سے موسوم ہونی چاہئے۔