امریکہ و کینیڈا

بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں ایک بھوکا سیاہ ریچھ بیکری میں داخل ہوا اور 60 کیک کھا گیا جبکہ ملازمین ڈر کے مارے چھُپ کر اُسے دیکھتے رہے۔

کینڈا: امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں ایک بھوکا سیاہ ریچھ بیکری میں داخل ہوا اور 60 کیک کھا گیا جبکہ ملازمین ڈر کے مارے چھُپ کر اُسے دیکھتے رہے۔

متعلقہ خبریں
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ
کھانسی کا شربت تیار کرنے والی کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیکٹی کٹ کے ایوون قصبے میں ٹیسٹ بائے اسپیل باؤنڈ بیکری کے ملازمین ڈیلیوری کے لیے گیراج سے ایک وین میں کیک لوڈ کر رہے تھے جب ایک ریچھ نمودار ہوا۔

بیکری کی مالک میریم سٹیفنز نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ بیکری میں موجود تھیں جب انہوں نے گیراج سے اپنی ملازمہ مورین ولیمز کی چیخ کی آواز سنی۔ وہ چلا چلا کر کہہ رہی تھی کہ گیراج میں ایک ریچھ ہے۔

مورین ولیمز نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ریچھ کو ڈرانے کے لیے چیخا لیکن وہ پیچھے ہٹ کر تین بار واپس آیا۔ مورین نے بتایا کہ پھر وہ اندر کی طرف بھاگ گئیں۔

ریچھ گیراج میں رکھے کیک سے بھرے کنٹینر کو کھینچ کر پارکنگ میں لے گیا اور اس میں موجود تقریباً 60 کیک کھا گیا جبکہ بیکری کی مالک اور ملازمین دیکھتے رہے۔

کنیکٹی کٹ کی ماحولیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریاست میں تقریباً 1,000 سے 1,200 کے درمیان کالے ریچھ پائے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال ریاست کے 158 شہروں اور قصبوں میں کالے ریچھ دیکھے گئے تھے۔