تلنگانہ

بی جے پی اور جنا سینا پارٹی میں اختلافات؟

13 مئی کو منعقد شدنی سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کی انتخابی مہم میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ دونوں پارٹیاں اس طرح کام کررہی ہیں کہ گویا ان کا راستہ الگ الگ ہے۔

حیدرآباد: کیا بی جے پی اور جناسینا پارٹی کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں؟ گزشتہ سال کے اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی اور جناسینا قائدین نے سکندرآباد پارلیمنٹ حلقہ کے تحت آنے والے تمام اسمبلی حلقوں میں ایک ساتھ انتخابی مہم چلائی تھی

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ سے وابستگی، سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: کشن ریڈی

لیکن 13 مئی کو منعقد شدنی سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کی انتخابی مہم میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ دونوں پارٹیاں اس طرح کام کررہی ہیں کہ گویا ان کا راستہ الگ الگ ہے۔

اگرچہ جناسینا کے رہنما اور کارکن پارلیمانی انتخابات کے دوران بی جے پی کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے آگے آئے ہیں، لیکن وہ یہ تنقید کرر ہے ہیں کہ زعفرانی پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں مناسب انداز میں دعوت نامہ نہیں بھیجا ہے۔

درحقیقت جناسینا کے کچھ قائدین اس بات پر کھل کر اپنی ناراضگی ظاہر کررہے ہیں کہ وہ سکندرآباد پارلیمانی حلقہ میں پارٹی کے ساتھ کام نہیں کرپا رہے ہیں جس کی نمائندگی بی جے پی کے ریاستی صدر جی کیشن ریڈی کررہے ہیں۔

پارٹی کے قائدین کا کہنا ہے کہ جناسینا قائدین کش مکش کا شکار ہیں کیونکہ انہیں ان کی پارٹی قیادت سے تلنگانہ انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ کام کرنے کے احکامات نہیں ملے ہیں۔