تلنگانہ

بی جے پی حکومت میں تلنگانہ کو گجرات‘ یو پی بنایا جائے گا:لکشمن

بی جے پی رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے لکشمن نے عوام کو ایک مرتبہ ریاست کا اقتدار بی جے پی کے حوالے کرنے کی درخواست کی۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے لکشمن نے عوام کو ایک مرتبہ ریاست کا اقتدار بی جے پی کے حوالے کرنے کی درخواست کی۔

متعلقہ خبریں
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت

وہ ریاست تلنگانہ کو گجرات اور اترپردیش کی طرح ترقی دیں گے۔ وہ آج پریس کلب سوماجی گوڑہ میں صحافت سے ملاقات پروگرام کو مخاطب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد کانگریس اور بی آر ایس کے درمیان حکومت قائم کرنے کے لئے مفاہمت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اکثریت حاصل ہونے پر ریاست کا چیف منسٹر بی سی طبقے سے ہوگا۔

بی جے پی کی جانب سے بی سی کو چیف منسٹر بنانے کے اعلان کے بعد راہول گاندھی پسماندہ طبقات کی توہین کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ایس سی طبقے کی زمرہ بندی کئے جانے سے متعلق جو اعلان کیاہے۔

اقتدار پر آنے کے بعد اس وعدے پر عمل آوری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بی سی طبقے کی مردم شماری کے خلاف نہیں ہے۔مرکز میں تیسری مرتبہ بی جے پی کو اقتدار حاصل ہونے پر ملک میں کامن سیول کوڈ کے نفاذ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے درمیان کوئی اتفاقی نہیں ہے۔ آر ایس ایس ہمیشہ بی جے پی کو مشورے اور تجاویز پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقے تانڈور کو دوست سیاسی جماعت جنا سینا کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیمی تبدیلیوں کے باعث صدر بی جے پی تلنگانہ کمیٹی بنڈی سنجے کو ہٹاکر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اب ووٹ حاصل کرنے کے لئے عوام سے معافی مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے برسر اقتدار ریاستوں میں پٹرول‘ ڈیزل کی قیمتیں کم ہے جبکہ تلنگانہ ریاست میں قیمتیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد پٹرول‘ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔