حیدرآباد

بی جے پی مہیلا کی ریالی

پارلیمنٹ میں خواتین تحفظات بل کی منظوری پر جشن کے طور پر بی جے پی مہیلا کی جانب سے گن پارک تا بی جے پی آفس ریالی نکالی گئی۔

حیدرآباد: پارلیمنٹ میں خواتین تحفظات بل کی منظوری پر جشن کے طور پر بی جے پی مہیلا کی جانب سے گن پارک تا بی جے پی آفس ریالی نکالی گئی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
بنڈی سنجے، ای راجندر اور بی جے پی کے دیگر قائدین گرفتار

ریالی میں بی جے پی قائدین جی کشن ریڈی، بنڈی سنجے، ڈاکٹر کے لکشمن، دھرم پوری اروند، سوئم باپوراؤ، ڈی کے ارونا اور دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ دنوں ایوانوں میں خواتین تحفظات بل کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں خواتین کو33 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے راہ ہموار ہوگئی۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقلی کے بعد منظور ہونے والا پہلا بل، خواتین تحفظات بل رہا۔ بی جے پی مہیلا نے بل کی منظوری کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے سمت ایک اور مثبت قدم ہے۔

خواتین کو سیاست میں حصہ اداکرتے ہوئے ملک کی ترقی میں حصہ ادا کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ بل کی کامیابی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا گیا۔