ایشیاء

تائیوان میں طاقتور زلزلہ، 3 منزلہ عمارت ڈھیر، ٹرین پٹری سے اُتر گئی

ائیوان میں اتوار کے دن طاقتور زلزلوں میں سہ منزلہ عمارت ڈھیر ہوگئی۔ 4 افراد عارضی طورپر اندر پھنسے رہ گئے۔

تائیپی(تائیوان): تائیوان میں اتوار کے دن طاقتور زلزلوں میں سہ منزلہ عمارت ڈھیر ہوگئی۔ 4 افراد عارضی طورپر اندر پھنسے رہ گئے۔

پہاڑی پر ایک ٹرین کے پٹری سے اُترجانے کی وجہ سے تقریباً 400 سیاح پھنسے رہ گئے۔ جزیرہ تائیوان کے جنوب مشرقی ساحل پر ہفتہ کی صبح سے آنے والے 12 زلزلوں میں یہ زلزلہ سب سے شدید تھا۔

رچسٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.8 ناپی گئی۔ زیادہ تر نقصان مبدا کے شمال میں ہوا۔ تین منزلہ عمارت کی زیریں منزل میں ایک یوٹیلیٹی اسٹور تھا اور اوپر کی منزلوں میں رہائشی فلیٹس تھے۔ یہ عمارت ڈھیر ہوگئی۔

عمارت کے 70 سالہ مالک اور اُس کی بیوی کو بچالیا گیا لیکن ایک 39 سالہ خاتون اور اُس کی 5 سالہ بیٹی کو ملبہ سے نکالنے میں کافی وقت لگا۔ عمارت گرنے سے برقی تار ٹوٹ گئے۔ 7 ہزار مکانوں میں برقی سربراہی متاثرہوئی۔ پانی کے پائپوں کو بھی نقصان پہنچا۔