تلنگانہ

نئے ادارہ ”ہائیڈرا“ کیلئے طریقہ کار وضع کریں۔ عہدیداروں کو چیف منسٹر کی ہدایت

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے نئے ادارہ ہائیڈرا کے لیئے طریقہ کار وضع کرنے کی عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرا کو آوٹر رنگ روڈ تک 200 مربع کلومیٹر کے علاقہ میں کام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہونا چاہئے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے نئے ادارہ ہائیڈرا کے لیئے طریقہ کار وضع کرنے کی عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرا کو آوٹر رنگ روڈ تک 200 مربع کلومیٹر کے علاقہ میں کام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
کووِڈ کی صورتِ حال پر وزیر اعظم کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی

آج ڈاکٹر بی آر تلنگانہ سکریٹریٹ میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب تک جو امور جی ایچ ایم سی کے دائرہ اختیار میں تھے، جیسے غیر مجاز ہورڈنگس، فلیکسی اور جرمانہ فیس کی وصولی کی ذمہ داری اب ہائیڈرا کو منتقل کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا ہائیڈرا کے زونس کی تقسیم میں اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ پولیس اسٹیشن حدود اور اسمبلی حلقہ کے حدود مکمل طور پر ایک ہی زون میں رہیں۔

انہوں نے نہروں، تالابوں، سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے قوانین کو مزید سخت بنانے کیلئے مطالعہ کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ایچ ایم ڈی اے، واٹر ورکس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور میونسپل محکموں کے درمیان وقتاً فوقتاً تال میل کو یقینی بناتے ہوئے ہائیڈرا کو ایک مضبوط نظام کے طور پر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

اس اجلاس میں چیف سکریٹری شانتی کماری،پرنسپل سیکرٹری محکمہ بلدی نظم و نسق دانا کشور کمشنر بلدیہ امراپالی کٹہ اور دیگر نے شرکت کی۔