کرناٹک

تبدیلی مذہب کی کوشش، مسلم لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کیس

کرناٹک کے اس شہر کی ویمن پولیس نے 3 افراد بشمول ایک لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ایک ہندو عورت کو زبردستی مسلمان بنانے کی مبینہ کوشش پر کیس درج کرلیا ہے۔

منگلورو: کرناٹک کے اس شہر کی ویمن پولیس نے 3 افراد بشمول ایک لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ایک ہندو عورت کو زبردستی مسلمان بنانے کی مبینہ کوشش پر کیس درج کرلیا ہے۔

22 سالہ شیوانی کی ماں کی شکایت پر ملزمین خلیل‘ ڈاکٹر جمیلہ اور ایمن کے خلاف آئی پی سی (تعزیرات ِ ہند) اور کرناٹک پروٹیکشن آف رائٹس ٹو فریڈم آف ریلیجین آرڈیننس 2022 کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔