مہاراشٹرا

تجربہ کار سرمایہ کار راکیش جھنجھن والا چل بسے

جھنجھن والا کو اتوار کی صبح 6.45 بجے یہاں بریچ کینڈی اسپتال لایا گیا تھا۔ وہ گردے کی بیماری اور دل کی شریان کی بیماری میں مبتلا تھے۔ اسپتال نے بتایا کہ جھنجھن والا کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو وہ زندہ نہیں تھے۔

ممبئی: ارب پتی سرمایہ کار راکیش جھنجھن والا کا اتوار کی صبح یہاں بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 62 برس تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر جھنجھن والا کو اتوار کی صبح 6.45 بجے یہاں بریچ کینڈی اسپتال لایا گیا تھا۔ وہ گردے کی بیماری اور دل کی شریان کی بیماری میں مبتلا تھے۔

اسپتال نے بتایا کہ جھنجھن والا کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو وہ زندہ نہیں تھے۔ جھنجھن والا کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ ان کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جھنجھن والا ایک بے مثال بہادر آدمی تھے۔

مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ” راکیش جھنجھن والا ایک بے مثال ہمت کے آدمی تھے۔ وہ بہت زندہ دل، ذہین اور گہری نظر کے مالک تھے۔ انہوں نے مالیاتی شعبے میں انمٹ نقوش چھوڑے۔ وہ ہندوستان کی ترقی کے بارے میں پرجوش تھے۔ ان کا انتقال افسوسناک ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی!”

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جھنجھن والا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ٹویٹ کیاکہ "وہ ایک تجربہ کار سرمایہ کار، جرات مندانہ خطرہ مول لینے والے، بہترین اسٹاک مارکیٹ کی سمجھ رکھنے والی شخصیت، بات چیت میں واضح تھے۔ ہمارے درمیان کئی مرتبہ بات چیت ہوئی جو ہمیں یاد ہے۔ انہیں ہندوستان کی طاقت اور صلاحیتوں پر یقین تھا۔ اوم شانتی۔”

جھنجھن والا 5 جولائی 1960 کو پیدا ہوئے اور ممبئی میں پلے بڑھے۔ یہاں ان کے والد انکم ٹیکس افسر کے طور پر کام کرتے تھے۔ وہ ایک کاروباری اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے اور ملک کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک تھے۔ وہ ہنگامہ میڈیا اور اپٹیک کے چیئرمین بھی رہے اور وائسرائے ہوٹلز، کانکورڈ بائیوٹیک، پرووگ انڈیا اور جیوجیت فنانشل سروسز کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

a3w
a3w