حیدرآباد

نائنا جیسوال کو آن لائن ہراساں کرنے پر نوجوان گرفتار

آخر کار نائنا کے والد کی تحریری شکایت کے بعد سریکانت کو گرفتار کرلیا۔ اشوینی جیسوال نے اپنی شکایت میں بتایا کہ انسٹا گرام پر ایک شخص، ان کی 22سالہ بیٹی کو ہراساں کررہا ہے جس پر پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا جس پر مشہور ٹیبل ٹینس کھلاڑی نائنا جیسوال کو آن لائن ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ سائبر کرائم پولیس نے سریکانت نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ جو سدی پیٹ کا متوطن بتایا گیا ہے۔

نائنا جیسوال کے والد کی جانب سے سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) میں شکایت کے اندراج کے 3دنوں بعد پولیس نے نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ہلاٹ فارم پر نائنا کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس پر قبل ازیں سدی پیٹ پولیس نے نوجوان کو طلب کیا تھا اور اس نوجوان کی کونسلنگ کی تھی مگر اس کے باوجود وہ اپنی روش ترک نہیں کی۔

 آخر کار نائنا کے والد کی تحریری شکایت کے بعد سریکانت کو گرفتار کرلیا۔ اشوینی جیسوال نے اپنی شکایت میں بتایا کہ انسٹا گرام پر ایک شخص، ان کی 22سالہ بیٹی کو ہراساں کررہا ہے جس پر پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا۔

ملزم، فیس بک پر نائنا کے پوسٹ پر قابل اعتراض ریمارک تحریر کررہا تھا بعد میں یوزرس پروفائل کو بلاک کردیا گیا۔ لیکن اُس نے نائنا کے انسٹا گرام پر قابل اعتراض فقرے تحریر کرنے لگا۔ اکاونٹ کو بلاک کرنے کے بعد ملزم نیا اکاونٹ کھولتے ہوئے کھلاڑی کو ہراساں کررہا تھا۔

آخر کار کھلاڑی کے والد پولیس سے رجوع ہوئے اور ملزم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ٹیبل ٹینس کھلاڑی نے فروری2020 میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے فیس بک اکاونٹ کو ہیک کرلیا گیا ہے۔

a3w
a3w