تلنگانہ

تلنگانہ اضلاع بھوپال پلی اور مُلگ میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

شیر کے پنجہ کے نشانات دیکھ کر مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جس کے بعد یہ عہدیدار وہاں پہنچے اور ان نشانات کی شناخت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع بھوپال پلی اور مُلگ میں مختلف مقامات پر شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

بھوپال پلی ضلع کے پلی میلامنڈل میں اس شیرکی موجودگی کے بعد عہدیداروں نے چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کسانوں اور دھنگروں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے مویشیوں کو چروانے کیلئے جنگلاتی علاقہ میں نہ جائیں۔

اس شیر کے پنجہ کے نشانات دیکھ کر مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جس کے بعد یہ عہدیدار وہاں پہنچے اور ان نشانات کی شناخت کی۔

انہوں نے مقامی افراد سے کہاکہ شیرکے پنجوں کے نشانات والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

شیر کی موجودگی کی اطلاع پر مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے جو راتوں کو گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔