تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں کل کانگریس کا احتجاج

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے تمام کانگریسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پرچہ سوالات کے افشاء کیخلاف19 مارچ کو ریاست بھر کے منڈل دفاتر کے روبرو احتجاج منظم کریں اور کے سی آر و کے ٹی آر کے پتلے نذرآتش کریں۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے تمام کانگریسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پرچہ سوالات کے افشاء کیخلاف19 مارچ کو ریاست بھر کے منڈل دفاتر کے روبرو احتجاج منظم کریں اور کے سی آر و کے ٹی آر کے پتلے نذرآتش کریں۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
اردو یونیورسٹی میں غیرمعیاری غذا کی فراہمی پر طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

کاماریڈی کے راجہ پیٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کے ٹی راما راؤ کو جو آئی ٹی کے وزیر ہیں، امتحانی پرچہ کے افشاء کے الزام میں انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریڈی نے کہا کہ کے سی آر نے نوجوانوں کو تیقن دیا تھا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے فوری بعد80ہزار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کریں گے کے سی آر کی بات پر بھروسہ کرکے30لاکھ بیروزگاروں نے اپنا رجسٹریشن کروایالیکن کے سی آر نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

کانگریس پارٹی نے حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج منظم کیا۔ کے سی آر نے ریاستی اسمبلی میں تیقن دیاتھا کہ ایک لاکھ مخلوعہ جائیدادوں کو فوری پر کیا جائے گا۔ اس وعدہ کو پورا کرنے میں بھی کے سی آر ناکام رہے۔اب جبکہ اسمبلی انتخابات قریب ہیں، پھر ایک بار حکومت نے تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ9سال کے دوران ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔ اس کے ذمہ دار صرف کے سی آر ہیں۔ اب کے سی آر کی حکمرانی ختم ہونے کا وقت قریب آچکا ہے۔

خدا بھی کے سی آر کو اب نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے گورنر تمیلی سوندرا راجن سے سوال کیا کہ پرچہ سوالات کے افشاء پر وہ خاموش کیوں ہیں؟۔ اس واقعہ کا جائزہ کیوں نہیں لیا؟۔ انہوں نے کہا کہ22 مارچ کو اس مسئلہ میں کانگریسی وفد گورنر سے ملاقات کرے گا۔