تلنگانہ میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے امکانات روشن، قائدین سے شاہ کی غیر متوقع ملاقات
:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بی جے پی تلنگانہ قیادت سے دوسری سیاسی جماعتوں سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمندقائدین کی شناخت کرنے کی ہدایت دی۔
حیدرآباد:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بی جے پی تلنگانہ قیادت سے دوسری سیاسی جماعتوں سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمندقائدین کی شناخت کرنے کی ہدایت دی۔
حیدرآبادمیں سی آئی ایس ایف کے تاسیسی تقریب میں شرکت کے بعد چینائی روانگی سے قبل ریاست کے بی جے پی قائدین سے غیرمتوقع ملاقات کے دوران امیت شاہ نے ریاستی قائدین کوبتایا کہ وہ آپسی تال میل اورمکمل تعاون کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا اورکہاکہ ریاست میں بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کے امکانات روشن ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امیت شاہ نے ریاست میں پارٹی کومضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے ریاستی قائدین کی کوششوں کو سراہا۔
ریاستی قائدین کے ساتھ ملاقات کے دوران امیت شاہ نے آپریشن آکرش میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔
اس ملاقات کے دوران امیت شاہ نے قومی اور تلنگانہ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی طورپرتبادلہ خیال کیا۔
ریاستی صدربی جے پی بنڈی سنجے نے بی جے پی کے لئے تلنگانہ میں امکانات کے متعلق ایک نوٹ حوالہ کیا۔اس ملاقات کے دوران بنڈی سنجے‘جی کشن ریڈی اور ڈاکٹر کے لکشمن موجودتھے۔