تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس حکومت بنائے گی۔نائب وزیراعلی کرناٹک شیوکمارکو یقین

کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت بنائے گی۔

حیدرآباد: کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت بنائے گی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

انہوں نے سوریا پیٹ ضلع کے کوڈاراسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم چلائی جہاں سے سابق صدرتلنگانہ کانگریس و رکن پارلیمنٹ اتم کمارریڈی کی اہلیہ این پدماوتی ریڈی مقابلہ کررہی ہیں۔

شیوکمار نے کل شب روڈ شوسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور اتحاد کے لئے پارٹی لیڈرراہل گاندھی نے جدوجہد کی اور بھارت جوڑو یاترا نکالی۔

انہوں نے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ وہ پدماوتی کو 25ہزارسے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب کریں۔

انہوں نے کہاکہ ناگرجناساگرپراجکٹ کی تعمیر کانگریس نے کروائی تھی جس سے کسانوں کو فائدہ پہنچا اور یہ پراجکٹ 60سال گذرنے کے باوجود بہتر حالت میں ہے تاہم تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے تعمیر کردہ کالیشورم پراجکٹ کو حالیہ دنوں میں نقصان پہنچا ہے۔