حیدرآباد

انٹر سال دوم کے حیاتیات اور تاریخ مضمون کا امتحان،8ہزار طلبہ غیر حاضر

آج 13 طلبہ کو نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑلیا گیا جن میں کریم نگر سے 2 وقارآباد کے 9 اور ملگ کے 2 طلبہ شامل ہیں۔ آج امتحان کے لئے پرچہ سوالات کا،C، سیٹ استعمال کیا گیا۔

 حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے آج انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات  2024 کے تحت سال دوم کے طلبہ کے لئے حیاتیات اور تاریخ کے مضمون کے امتحان کا پر امن انعقاد عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

آج سکریٹری بورڈ اف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن شروتی اوجھا کی جانب سے جاری کردہ اطلاع میں بتایا گیا کہ سال دوم کے لئے جملہ 375157 طلبہ کو امتحان میں شرکت کرنا تھا تاہم 366389 طلبہ نے امتحان میں حصّہ لیا۔.8768 طلبہ غیر حاضر رہے۔

آج 13 طلبہ کو نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑلیا گیا جن میں کریم نگر سے 2 وقارآباد کے 9  اور ملگ کے 2 طلبہ شامل ہیں۔ آج امتحان کے لئے پرچہ سوالات کا،C، سیٹ استعمال کیا گیا۔

a3w
a3w