تلنگانہ

دوپرائیویٹ ٹراویلس بسوں میں اچانک آگ لگ گئی

ان بسوں میں سے ایک بس میں تکنیکی خرابی پیداہوگئی تھی جس کے بعد بس کے ڈرائیور نے مسافرین سے خواہش کی کہ وہ بس سے اترجائیں تاکہ اس تکنیکی خرابی کو دور کیا جاسکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ کی گُمپالہ قومی شاہراہ 65پر دو پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں میں اچانک آگ لگ گئی تاہم اتوار کی صبح پیش آئے اس واقعہ میں دونوں بسوں کے مسافرین محفوظ رہے اورایک بڑاحادثہ ٹل گیا کیونکہ مسافرین کے اترتے ہی بس میں آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
کامیابی پر بی جے پی کا چیف منسٹر بی سی قائد ہوگا
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
دبئی۔ ممبئی فلائٹ میں حالت نشے میں گالی گلوج، دو افراد گرفتار
سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات

ان بسوں میں سے ایک بس میں تکنیکی خرابی پیداہوگئی تھی جس کے بعد بس کے ڈرائیور نے مسافرین سے خواہش کی کہ وہ بس سے اترجائیں تاکہ اس تکنیکی خرابی کو دور کیا جاسکے۔

اسی ٹراویل ایجنسی سے تعلق رکھنے والی ایک اور بس جو اس کے پیچھے تھی، روکی گئی کیونکہ اس بس کا ڈرائیور پہلی بس کی مرمت میں مدد کررہا تھا تاہم اسی دوران اچانک پہلی بس میں آگ لگ گئی۔

یہ آگ مرمت کے دوران بیٹری میں چنگاری کے نکلنے کے سبب لگی اور آگ کے شعلے دوسری بس تک پھیل گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دونوں بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ دونوں بسیں حیدرآباد سے وجئے واڑہ کی سمت جارہی تھیں۔

اطلاع ملتے ہی فائرانجن نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔50مسافرین کو ان کی منزل کی طرف روانہ کرنے کے لئے ایک اور بس کا انتظام کیاگیا۔اس واقعہ میں کسی مسافر کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

a3w
a3w