حیدرآباد

فون ٹیاپنگ معاملہ، گرفتار 2 پولیس عہدیدارعدالتی تحویل میں

مجسٹریٹ نے دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد ان دواعلی پولیس عہدیداروں کو 6اپریل تک عدالتی تحویل میں دے دیاجس کے بعد ان کو شہر کی چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیاگیا۔

حیدرآباد: فون ٹیاپنگ معاملہ میں گذشتہ روز گرفتار دو پولیس عہدیداروں کو 14دنوں کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیاگیا۔گذشتہ روز این بھوجنگ راو ایڈیشنل ایس پی بھوپال پلی اور تروپتناایڈیشنل ڈپٹی کمشنرپولیس، سٹی سیکوریٹی ونگ حیدرآباد سٹی پولیس کو اس معاملہ کے اصل ملزم پرانیت راو کے بیان کی بنیاد پر گرفتار کیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

ان دونوں پولیس عہدیداروں کو اتوار کو مجسٹریٹ کی قیامگاہ پر پیش کیاگیا۔مجسٹریٹ نے دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد ان دواعلی پولیس عہدیداروں کو 6اپریل تک عدالتی تحویل میں دے دیاجس کے بعد ان کو شہر کی چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیاگیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں، تاجروں اور اہم شخصیات کے فون ٹیاپنگ معاملہ میں قبل ازیں ڈی ایس پی، ایس آئی پی، پرانیت راو کو گرفتار کیاگیا تھا۔اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔اس کے بنیاد کی بنیاد پر ان دونوں پولیس عہدیداروں کو گذشتہ روز گرفتار کیاگیا تھا۔

a3w
a3w