شمالی بھارت

کانگریس، ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائے گی: راہول گاندھی

کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن کہا کہ ان کی پارٹی کو اگر برسراقتدار لایا گیا تو وہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائے گی کیونکہ صرف ایسی مشق سے ہی دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز)‘ دلتوں‘ قبائلیوں اور مہیلاؤں (خواتین) کی حصہ داری یقینی ہوپائے گی۔

بلاسپور: کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن کہا کہ ان کی پارٹی کو اگر برسراقتدار لایا گیا تو وہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائے گی کیونکہ صرف ایسی مشق سے ہی دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز)‘ دلتوں‘ قبائلیوں اور مہیلاؤں (خواتین) کی حصہ داری یقینی ہوپائے گی۔

متعلقہ خبریں
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی

انہوں نے پوچھا کہ نریندر مودی حکومت‘ کانگریس دورِ اقتدار میں کرائی گئی ذات پات پر مبنی مردم شماری کی تفصیلات کیوں نہیں جاری کررہی ہے۔ راہول گاندھی نے جاننا چاہا کہ آیا وزیراعظم ایسی مشق سے خوفزدہ ہیں۔

بلاسپور میں ریاستی حکومت کے آواس نیائے سمیلن سے خطاب میں راہول گاندھی نے مجمع کی طرف ایک ریموٹ کنٹرول لہرایا اور کہا کہ کانگریس جب اسے دباتی ہے تو غریبوں اور ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچتا ہے جبکہ بی جے پی کے ایسا کرنے سے اڈانی کو بندرگاہوں‘ طیران گاہوں اور ریلویز کے ٹھیکے ملتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس نے ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائی تھی جس میں ملک کی ہر ذات کی آبادی کا ریکارڈ موجود ہے۔ مرکزی حکومت کے پاس یہ رپورٹ ہے لیکن مودی جی اسے عام کرنا نہیں چاہتے۔ راہول گاندھی نے زور دے کر کہا کہ اگر ہمیں او بی سیز‘ دلتوں‘ قبائلیوں اور عورتوں کو حصہ داری دینی ہے تو ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانی ہوگی۔

اگر مودی جی نے اسے نہیں کرایا تو کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد ہمارا پہلا قدم ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانا ہوگا تاکہ او بی سی کی حصہ داری یقینی بنے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت‘ سکریٹریز اور کابینی سکریٹری چلاتے ہیں ارکان ِ پارلیمنٹ اور ارکان ِ اسمبلی نہیں چلاتے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں میں 90 معتمدین میں صرف 3 او بی سی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ذات پات پر مبنی مردم شماری ایسے سوالات کا جواب ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ مودی اس سے کیوں ڈرے ہوئے ہیں۔

راہول گاندھی نے چھتیس گڑھ کی بھوپیش بگھیل حکومت کی گرامین آواس نیائے یوجنا کی شروعات کی جس کا مقصد دیہی علاقوں میں کچے مکانوں میں رہنے والے کنبوں اور بے گھر کنبوں کو مالی امداد دینا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ انہوں نے آج ریموٹ کنٹرول دبایا اور کئی ہزار کروڑ روپے چھتیس گڑھ کے عوام کے کھاتوں میں آگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کیمروں کے سامنے ریموٹ کنٹرول دباتے ہیں جبکہ بی جے پی یہ کام چوری چھپے کرتی ہے۔ بی جے پی جب ریموٹ کنٹرول دباتی ہے تو صنعت کار گوتم اڈانی کو ممبئی ایرپورٹ اور ریلویز کے ٹھیکے مل جاتے ہیں۔

کانگریس قائد نے الزام عائد کیا کہ اڈانی سے وزیراعظم مودی کے رشتہ پر سوال اٹھانے پر ان کی لوک سبھا رکنیت رد کی گئی تھی۔

a3w
a3w