امریکہ و کینیڈا

میکسیکو میں انسانی باقیات کے 45 تھیلے برآمد

پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ "برآمد تھیلے میں مرد اور عورت دونوں کے باقیات ہیں۔‘‘ حکام کال سینٹر کے سات نوجوان کارکنوں کو تلاش کر رہے تھے جو گزشتہ ہفتے لاپتہ بتائے گئے تھے۔

میکسیکو سٹی: مغربی میکسیکو کی ریاست جالیسکو میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے سات نوجوانوں کی تلاش کے دوران پولیس افسران نے انسانی جسم کے اعضاء کے ساتھ کم از کم 45 بیگ برآمد کیے ہیں۔ میکسیکو کے حکام کو گواڈالاجارا شہر کے نواح میں ایک وادی میں انسانی باقیات کے تمام 45 تھیلے ملے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ "برآمد تھیلے میں مرد اور عورت دونوں کے باقیات ہیں۔‘‘ حکام کال سینٹر کے سات نوجوان کارکنوں کو تلاش کر رہے تھے جو گزشتہ ہفتے لاپتہ بتائے گئے تھے۔

 سرچ آپریشن کے دوران انہیں انسانی باقیات سے بھرے تھیلے ملے ہیں۔ دشوار گزار علاقے اور ناقص روشنی کی وجہ سے سرچ آپریشن کئی دنوں تک جاری رہنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز اور سول ڈیفنس پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ہیلی کاپٹر کے عملے کے ارکان باقیات کو برآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ْپراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ پہلا بیگ منگل کو برآمد کیا گیا تھا لیکن دشوار گزار علاقے اور روشنی کی کمی کی وجہ سے بدھ کو دوبارہ تفتیش شروع ہوئی اور تمام باقیات کے ملنے تک جاری رہے گی۔

اطلاعات کے مطابق یہ سرچ آپریشن منگل کے روز بڑے صنعتی مرکز گواڈالاجارا کے نواحی علاقے زاپوپن کی میونسپلٹی میں کیا گیا۔ حکام نے دو خواتین (تقریباً 30 سال) اور پانچ مردوں کی تلاش شروع کی تھی، جن کی 20 مئی سے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

سبھی کو الگ الگ دنوں میں لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، لیکن تفتیش کاروں نے پایا کہ وہ سب ایک ہی کال سینٹر میں کام کرتے تھے۔ حکام نے بتایا کہ وہ لاشوں کی تعداد، شناخت اور موت کی وجہ جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تاہم، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انسانی باقیات پر مشتمل تھیلے وادی تک کیسے پہنچے، حکام نے کہاکہ میکسیکو میں لاپتہ ہونا نسبتاً عام ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن میں سے بہت سے منظم جرائم کا شکار ہوئے ہیں، لیکن مجرموں کو شاذ و نادر ہی انصاف کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2007 کے بعد سے بہت سے لوگ لاپتہ ہو چکے ہیں، جب اس وقت کے صدر فیلیپ کالڈرون نے "منشیات کے خلاف جنگ” شروع کی تھی۔

لاپتہ افراد کے لواحقین کا الزام ہے کہ میکسیکو کی حکومت ان کے پیاروں کی تلاش کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی اور حکام ان کے لاپتہ پیاروں سے لاتعلق ہیں۔ اقوام متحدہ نے اسے ایک بہت بڑا انسانی المیہ قرار دیا ہے۔

a3w
a3w