تلنگانہ

تلنگانہ کو 542 کروڑ جی ایس ٹی بقایہ جات جاری

مرکزی حکومت نے اپریل تا جون 2022 کے جی ایس ٹی بقایا جات کے طور پر تلنگانہ کو 542 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے اپریل تا جون 2022 کے جی ایس ٹی بقایا جات کے طور پر تلنگانہ کو 542 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

جبکہ پڑوسی تلگو ریاست آندھرا پردیش کو682 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 24 نومبر2022کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بقایا جات کے طور پر جملہ 17,000 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

مرکزی وزارت فینانس کی جانب سے مئی میں فروری۔ مارچ 2022کے جی ایس ٹی بقایا جات کی ادائیگی کیلئے86,912 کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے۔